واشنگٹن (آئی این پی) امریکی نائب صدر مائیک پینس کا کہنا ہے کہ کانگریس سے سمگلنگ کی روک تھام کے لیے 675 ملین ڈالرز منظورکیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پینس نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میکسیکو سرحد کومحفوظ بنانے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو دیوارکے لیے 5.7 ارب ڈالرز منظورکرنا ہوں گے، ارکان کانگریس شٹ ڈاؤن ختم ہونے تک کسی بات پرتیارنہیں۔امریکی نائب صدر نے کہا کہ 750 اضافی پٹرول ایجنٹس کے لیے211 ملین ڈالرز، سرحد پر2 ہزار اضافی اہلکاروں کے لیے 571 ملین ڈالرز منظورکیے جائیں۔