شام: داعش کے 2 خودکش دھماکے‘ جھڑپیں‘ 23 اہلکار‘ 9 حملہ آور ہلاک

Jan 09, 2019

دمشق (نوائے وقت رپورٹ) مشرقی شام میں اپنے آخری گڑھ کا دفاع کرتے ہوئے عسکریت پسندوں نے خراب موسم کا فائدہ اٹھایا اور کردش کی زیر قیادت فورس پر بدترین حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک ہوگئے۔ جنگ زدہ شام کے ایک مبصر کا کہنا تھا عسکریت پسند گروپ داعش اس پوزیشن میں نہیں کہ وہ حملہ کرسکے لیکن انہوں نے حملے کے دوران امریکی حمایت یافتہ شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے 23 اہلکار ہلاک کردیے جبکہ 9 عسکریت پسند بھی مارے گئے۔ مبصرین کے مطابق ستمبر سے شروع ہونے والے اس آپریشن میں اب تک داعش کے ایک ہزار 87 عسکریت پسند ہلاک ہوئے جبکہ شامی ڈیموکریٹک فورسز کے 602 افراد بھی مارے گئے۔

مزیدخبریں