چنیوٹ + قصور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) قصور اور چنیوٹ میں بنکوں سے رقم نکالنے والے ہیکرز پھر سرگرم ہوگئے۔ نواحی علاقہ مہتے کے مظہرحسین کو اسلام آباد نمبر سے کال آئی ہیکرنے خود کو حساس ادارے کاملازم ظاہر کرتے ہوئے تمام تر معلومات حاصل کیں اور اسکے اکاؤنٹ سے پانچ لاکھ روپے نکلوالیے۔2019ء کو عسکری بنک راولپنڈی برانچ سے 40 ہزار روپے دو ٹرانزیکشن کے ذریعے رقم نکلوا لی گئی رقم سے محروم ہونے پر قاضی عمران احمد نے ایف ایف آئی کے حکام ریجنل منیجر بنک آف پنجاب قصور کو درخواستیں ارسال کردیں۔
چنیوٹ، قصور میں ہیکرز پھر سرگرم، شہریوں کو 5 لاکھ 40 ہزار روپے سے محروم کر دیا
Jan 09, 2019