کاہنہ (نامہ نگار) پولیس نے حسنی ڈکیٹ گینگ گرفتار کر کے تین لاکھ روپے سے زائد کامال مسروقہ برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق پولیس نے ا مختلف مقامات پر چھاپے مار کر حسن عرف حسنی سرغنہ ۔اور اسکے دیگر تین ساتھی عمران۔ حمزہ اور ذیشان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ دولاکھ نقدی۔ 2 موٹر سائیکلیں ،موبائل فون اور بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کر لیا ۔ اس سلسلہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی ایس پی کاہنہ سرکل سید رضا کار شاہ نے بتایا کہ یہ بین ایلاضلاعی گینگ ہے جو لاہور ۔قصور اور شیخوپورہ میں بینک سے ATMکارڈ سے رقم نکلوانے والے افراد سے وارداتیں کرتا تھا ۔