جہلم نے اٹک کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے ہرا دیا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر۔19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں جہلم نے اٹک کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے 160 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ گزشتہ روز پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اٹک کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42.4 اوورز میں 159 رنز بنائے ۔ جواب میں جہلم انڈر 19 نے ہدف 43.4 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ حمد جاوید نے آخر میں 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر جہلم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ نوخیز اقبال 24 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

ای پیپر دی نیشن