لاہور (کلچرل رپورٹر) ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان نے شجرکاری مہم کے تحت الحمرا میں پودا لگایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گرین اینڈ کلین پاکستان ہم سب کی پہلی ترجیح ہونا چاہئے۔ زیادہ پودے اچھی صحت کے ضامن ہوتے ہیں اور اچھی صحت کے ساتھ ہی دور حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔