قاضی حسین سے بہت کچھ سیکھا، سیاست میں ان جیسا لیڈر نہیں: فیاض الحسن چوہان

Jan 09, 2019

لاہور (آئی این پی) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قاضی حسین احمد سے بہت کچھ سیکھا، پاکستانی سیاست میں ان جیسا لیڈر نہیں ہو سکتا، قاضی حسین احمد اور عمران خان کا موٹو ایک ہی ہے، قاضی صاحب نے کہا تھا کہ ہمت اور جرات کے بغیر کوئی لیڈر نہیں بن سکتا۔ وہ منگل کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد سے جذباتی و والہانہ تعلق تھا، پاکستانی سیاست میں قاضی حسین احمد جیسا لیڈر نہیں ہو سکتا، قاضی حسین احمد سے بہت کچھ سیکھا، قاضی حسین احمد اور عمران خان کا موٹو ایک ہی ہے، آج اگر میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں تو اسی جرات اور بہادری کی وجہ سے کھڑا ہوں، قاضی حسین احمد کو ہمیشہ پاکستان کی خاطر جرات اور حوصلے سے کھڑے دیکھا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قاضی صاحب نے کہا تھا کہ ہمت اور جرات کے بغیر کوئی لیڈر نہیں بن سکتا۔

مزیدخبریں