سڈنی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان یہاں مذاکرات کا پہلا دور ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی حکام نے ایشیا پیسفک گروپ کو بریفنگ میں دہشتگردی اور کالعدم تنظیموں کے خلاف پاکستانی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اور بتایا کہ کالعدم تنظیموں کے اکائونٹ اور اثاثے منجمد کئے گئے۔ مذاکرات دس جنوری تک جاری رہیں گے۔