ملتان (نمائندہ نوائے وقت) سعودی حکومت نے 455 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا، سعودی آئیر لائن کی پرواز SV 3842 ڈی پورٹ ہونیوالے مسافروں کو لیکر ملتان ائیرپورٹ پہنچ گئی۔ تفصیل کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے مختلف کیسز میں ملوث 455 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر کے جدہ کے ذریعے سعودی ائر لاین کی پرواز پر ملتان ائر پورٹ بھجوایا گیا،ذرائع کے مطابق ڈی پورٹ کئے جانے والے افراد مختلف کیسز میں سعودی جیلوں میں سزا کاٹ چکے ہیں،ملتان ائر پورٹ پر امیگریشن حکام نے ڈی پورٹ ہونیوالے مسافروں کے کوائف مکمل کرکے انھیں گھروں کو جانے کی اجازت دیدی،ذرائع کے مطابق ڈی پورٹ کئے جانے والے افراد میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔