ڈیجیٹل کرنسی اوربینک فراڈ: عوام کو لوٹنے والے ملزمان کیخلاف تحقیقات مکمل

پشاور(بیورورپورٹ)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبرکرائم سرکل پشاور نے ڈیجیٹل کرنسی اوربینک فراڈکی آڑمیں سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے ملزمان کیخلاف انکوائری مکمل کرکے ایف آئی آرزکااندراج کرلیاہے جبکہ ملزمان کی جلدکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل پشاورکی سب انسپکٹرناہیدبلال کے مطابق ساجدفاروق ولد محمدفاروق نے شکایت درج کرائی تھی کہ بادشاہ جان وزیر ولد حاجی کریم نے اس کو آن لائن بزنس کیلئے پے ڈائمنڈ(ڈیجیٹل کرنسی)کے ذریعے 35لاکھ روپے کا چھونا لگایا دونوں کے مابین سوشل میڈیا پر رابطہ ہواتھا ملزم بادشاہ جان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ سائوتھ وزیرستان کارہائشی ہے جس کی گرفتاری کیلئے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ ارسال کردیاگیاہے،ایس ایچ او سائبرکرائم علی گوہر کے پاس مدعی محمداسرارولد عزیزالرحمن ساکن نوشہرہ نے شکایت درج کرائی ہے کہ اس کو مختلف موبائل فونزسے کال موصول ہوئیں جس میں ملزم محمدحنیف ولد محمدخلیل ساکن فیصل آباد نے خودکوپاک آرمی کا میجرظاہرکرکے ان سے بینک اکائونٹس کی تمام معلومات اکٹھی کیں جسکے بعد ملزم نے جعل سازی کے ذریعے مدعی کے اکائونٹ سے85ہزار روپے نکلوائے،ملزم کے بارے میں معلوم ہواہے کہ اس کا فیصل آباد میں حنیف پولٹری فارم ہے اوراسی نام سے اس نے الائیڈبینک میں اپنااکائوٹ کھولاہوا ہے،مذکورہ دونوں کیسوں میں ایف آئی اے سائبر کرائم نے انکوائریزمکمل کرکے ایف آئی آرزدرج کرلی ہیں جبکہ ملزمان کی جلدگرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ بھی شروع کردیاہے۔

ای پیپر دی نیشن