اسلام آباد (آن لائن) چند ماہ میں قومی خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ لگانے کے بعد پی آئی اے نے مارخور کے نئے مونوگرام پر پابندی عائد کر کے قومی پرچم والا پرانا مونوگرام اور نعرہ ’’باکمال لوگ لاجواب سروس‘‘ بحال کردیا۔ جہازوں سے مارخور کی تصاویر ہٹا کر قومی پرچم لگانے کا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔ واضح رہے قومی ائرلائن نے چند ماہ قبل ہی مارخور کا مونوگرام متعارف کروایا تھا جس پر قومی خزانے سے کروڑوں روپے کے اخراجات آئے تھے۔