اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)سپریم کورٹ میں پاک پتن میں محکمہ اوقاف کی اراضی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ منگل کو سپریم کورٹ میں پاک پتن میں محکمہ اوقاف کی اراضی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے التوا کی درخواست جمع کرائی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا ۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا سات مرلے کا مسئلہ نہیں یہ ہزاروں ایکڑ اراضی ہے۔ہمارے پاس صرف سات مرلے کا جواب آیا ۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ۔
پاکپتن اراضی کیس معاملہ ہزاروں ایکڑ کاہے، جواب صرف 7 مرلے کا آیا: جسٹس ثاقب
Jan 09, 2019