اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی محتسب کی قصور میں بچوں سے زیادتی کے واقعات کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ وفاقی محتسب نے کہا ہے کہ بچوں سے زیادتی کرنے والے زیادہ تر سیاسی بااثر، دولتمند، پڑھے لکھے افراد ہیں۔ زیادتی کا نشانہ بننے والے بچے غریب، ان پڑھ اور پسماندہ خاندانوں کے ہیں۔ جاگیرداروں اور سیاستدانوں نے مجرموں کی پشت پناہی کی۔ زیادتی کا شکار بننے والوں سے کیس واپس لینے کیلئے دبائو ڈالا گیا۔