کراچی( نیوز رپورٹر) انجمن نوجوانان اسلام سپریم کونسل پاکستان کے مرکزی چیف آرگنائزر خالد نور نے کہا ہے کہ ابن الوقت عناصر کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو نے دی جائیگی وہ مرکز بیت المصطفے گلبرگ اسکوائر میں عہدیداروں اراکین اور کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اے این آئی سپریم کونسل پاکستان کے چیرمین حافظ مقصود احمد سکھیرا مرکزی صدر محمد احسان رحمانی مرکزی سیکریٹری جنرل مصطفے دانش ملک نذیر احمد سید اشتیاق کاکو اظہر علی مسعود عالم سید وحید حسین نثار بھٹی اور دیگر مرکزی رہنما اے این آ ئی کے بانی و شہید قاید طارق محبوب کے وژن اور مشن کے مطابق تنظیمی کام کو آگے بڑ ھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سینیئر ساتھیوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں نئے لوگ حقائق سے نہ واقف ہیں لا علمی کا شکار ہو کر غلط بیانی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اے این آئی سپریم کونسل پاکستان شہید قاید طارق محبوب کے افکار اور نظریات کی وارث اور امین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہید طارق محبوب کے نام کام مشن اور نظریہ کو قائم و دائم رکھیں گے نظام مصطفے کے نفاذ کی جدوجہد جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ کسی کی ذاتی خواہش اورہٹ دھرمی کو تنظیمی اور نظریاتی نہیں کہا جا سکتا اپنی غلطیوں نااہلیوں اور غفلت کا ملبہ دوسروں پر ڈالنے والے حقیقت کو فراموش نہیں کر سکتے اے این آئی سپریم کونسل پاکستان ہی شہید طارق محبوب کے وژن اور مشن کے مطابق کام کر رہی ہے۔
ابن الوقت عناصر کی ہر سازش ناکام بنادینگے:خالد نور
Jan 09, 2019