نیب کو وزیراعظم کیخلاف کیس ختم کردینا چاہیے، فواد چوہدری

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے کیسز رکھنا وزیراعظم اور پاکستان کے سسٹم کی توہین ہے ،نیب کو وزیراعظم کے خلاف کیس ختم کرنا چاہیے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہیلی کاپٹر کیس میں باقاعدہ چارج نہیں لگایاگیا۔ منگل کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ہیلی کاپٹر کیس میں باقاعدہ چارج نہیں لگایاگیا،۔فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے خلاف کیسز توہین نہیں ،وزیراعظم پر بنائے گئے نیب کیس پر دنیا ہنس رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن