دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہےکہ پاکستان کی افغانستان کے حوالے سے ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پاکستانی مشن نے کسی دوسرے ملک کے مقابلے میں ایک دن میں تین ہزار آٹھ سو افغان شہریوں کو ویزے جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ویزے مفت جاری کئے گئے۔
پاکستان کی افغانستان کےحوالےسے ویزہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی:دفترخارجہ
Jan 09, 2019 | 19:52