برطانیہ کا 29 مارچ کو یورپی یونین چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان, برطانیہ مقررہ وقت پر یورپی یونین سے نکل جائے گا:برطانوی وزیراعظم تھریسامے

برطانیہ نے 29 مارچ کو یورپی یونین چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ برطانیہ مقررہ وقت پر یورپی یونین سے نکل جائے گا۔واضح رہے ایک ماہ قبل 18 ماہ کی طویل بات چیت کے بعد بریگزٹ ڈیل پر برطانیہ اور یورپی یونین میں اتفاق ہوگیا تھا۔خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ برسلز میٹنگ میں 27 یورپی رہنماں نے بریگزٹ ڈیل کی منظوری دے دی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانوی پارلیمنٹ سے بریگزٹ معاہدے کی توثیق ہونا باقی تھی جبکہ وزیراعظم ٹریسا مے نے اپنے ملک کے قانون سازوں کو معاہدے کو قبول کرنے کی درخواست کی تھی۔برطانوی وزیر اعظم نے معاہدے کواپنے ملک کے لیے روشن مستقبل قرار دیا تھا۔گزشتہ کئی ماہ سے جاری مذاکرات کے بعد اس معاہدے میں شہریوں کے حقوق سمیت مستقبل میں سلامتی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے معاملات طے کیے گئے تھے۔برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کا کہنا تھا کہ بریگزٹ کے متعلق معاہدہ پوری طرح ہمارے ہاتھ میں ہے لیکن برطانیہ کے ساتھ بریگزٹ سیکرٹری ڈومینک راب نے کہا تھا کہ مذکورہ پیش کش یورپی یونین کی رکنیت سے کمتر ہے۔

ای پیپر دی نیشن