لاہور(نمائندہ خصوصی)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید سے مختلف اہل تشیع تنظیموں کے رہنمائوں نے ملاقات کی جس میں ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال، ڈی آئی جی آپریشنز بابر سعید، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ؤںنے شرکت کی۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال کے حوالے سے لاہور میں 12 جنوری کی احتجاجی ریلی کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔