فخرالدین جی ابراہیم کا انتقال پُرملال

سابق چیف الیکشن کمشنر اور سابق اٹارنی جنرل جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کو کراچی میوہ شاہ میں واقع نور باغ قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔
فخرالدین جی ابراہیم 2 فروری 1928ء کو ہندوستان کے شہر گجرات میں ایک لوئر مڈل کلاس فیملی میں پیدا ہوئے اور 1952ء میں برطانیہ سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ فخرالدین جی ابراہیم سپریم کورٹ کے جج رہنے کیساتھ ساتھ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس‘ گورنر سندھ‘ اٹارنی جنرل اور وفاقی وزیر قانون کے عہدوں پر بھی فائز رہ چکے تھے۔ ان کی شہرت ایک بااصول انسان کی تھی۔ انہوں نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ وہ عہدوں کے طلبگار نہیں رہے۔ گورنر سندھ کے عہدے سے بھی انہوں نے استعفیٰ دیا تھا۔2013ء کے عام انتخابات میں فخرالدین جی ابراہیم چیف الیکشن کمشنر تھے۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس الیکشن پر تحفظات کا اظہار کیاگیا تھا جس پر انہوں نے الیکشن کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم نے قانون سازی میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ آج پاکستان ایک ماہر قانون دان سے محروم ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ جانکاہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

ای پیپر دی نیشن