کتابیں اور لائبریری علم و دانش کاخزانہ ہیں،کارڈینل جوزف کوٹس

Jan 09, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرچ بشپ کراچی کارڈینل جوزف کوٹس، راولپنڈی ڈائیوسس کے بشپ ڈاکٹر ارشد جوزف اور پیس انفورسز کے چیف پرویز گل نے پبلک لائبریری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کارڈینل جوزف کوٹس نے کہا کہ کتابیں اور لائبریری علم ودانش کا خزانہ ہیں،۔عصر حاضر میں ہونے والی جدید ایجادات کے باعث جہاں انسانی زندگی آسان ہوئی وہیں کچھ اہم روایات اور ثقافتیں معدوم ہوگئی ہیں۔کارڈینل جوزف کوٹس نے کمشنر کراچی افتخا ر شلوانی کی تعریف کرتے ہوئے پبلک لائبریری کے اقدام کو مستحسن قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ 21 ویں صدی میں محض اوسط درجے کی قابلیت کے لئے کوئی جگہ نہیں‘ اس کے لئے ضروری ہے کہ ابتدائی درجوں سے ہی طلبائمیں کتب بینی کی عادت پیدا کی جائے‘ اب بھی وقت ہے نوجوانوں اوربچوں کاکتابوں کے ساتھ ٹوٹاہوا تعلق پھر سے بحال کرناہوگا جبکہ راولپنڈی ڈائیوسس کے بشپ ڈاکٹر ارشد جوزف نے کہا کہ ٹیکنالوجی

مزیدخبریں