کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان حجامہ کپنگ ایسوسی ایشن ملک بھر میں حجامہ ایجوکیشن سینٹر ز کے قیام اور فری ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کرے گی، ان خیالات کا اظہار معروف طبی اسکالرزنے پاکستان حجامہ کپنگ ایسوسی ایشن کے تحت کراچی یونیورسٹی میں حجامہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو سردار یاسین ملک کانفرس ہال میں منعقد کیا گیا، حجامہ تربیتی ورکشاپ ہمدرد یونیورسٹی کے پروفیسر آصف اقبال، پاکستان حجامہ کپنگ ایسوسی ایشن کے صد رڈاکٹرحکیم فہیم ادریسی، پاکستان حجامہ کپنگ ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر حکیم ڈاکٹر محمد ابوبکر یحییٰ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹرمحمدشاہد چشتی،سندھ کے صدرحکیم سعید احمد شیخ، بلوچستان کے صدرحکیم محب اللہ منیب اوردیگرنے لیکچرزدیئے، ہمدرد یونیورسٹی کے معروف طبی اسکالر پروفیسر آصف اقبال نے اپنے منفرد انداز میں حجامہ ایک سنت ہے کہ عنوان سے لیکچر دیا اور نبض شناسی پر پاکستان حجامہ کپنگ ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر اور ماہر نبض شناس حکیم ڈاکٹر محمد ابوبکر یحییٰ نے نظریہ قانون مفرد اعضاء طب صابر کے تحت نبض پر تربیتی لیکچر دیا اور علاج بالغذا پر بھی روشنی ڈالی ،انہوں نے بتایاکہ اس قسم کے ٹریننگ سیشن کے آغاز سے حجامہ اور طب صابر کے شعبے میں ایک نیا انقلاب پیدا ہوگا،حکیم محمد ابوبکر یحییٰ نے حجامہ تربیتی ورکشاپ کی اہمیت بتائی اور کہا کہ مسلسل کوششوں کے بعد یہ تربیتی
کراچی یونیورسٹی میں حجامہ تربیتی ورکشاپ‘ طبی اسکالرز کے لیکچرز
Jan 09, 2020