نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بلے باز ویرات کوہلی کی ہربھجن سنگھ کے انداز سے بالنگ کرانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اندور کے ہولکار کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ کھیلا جا رہا ہے، اس سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم میں آکر پریکٹس کی۔ہربجھن سنگھ جیسے ہی اسٹیڈیم پہنچے تو ویرات کوہلی نے گیند لے کر ان کے ایکشن سے بالنگ کروانے کی کوشش کی، اس موقع پر گراؤنڈ میں بیٹھے شرکا کوہلی کی شرارتوں سے بھی محظوظ ہوتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہربجھن سنگھ آج کے میچ میں کمنٹیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں، جب انہوں نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا تو وہ سب سے ملاقات کے لیے قریب آگئے۔سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کی شرارتوں کا کلپ وائرل ہوئے جسے شائقین کرکٹ نے بہت پسند کیا۔