جیمز اینڈرسن کی پروٹیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

Jan 09, 2020

لندن ( آن لائن )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن کی فٹنس مسائل کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ جیمز اینڈرسن جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران سائیڈ انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے انکی پورٹ الزبتھ ٹیسٹ میچ میں شرکت غیر یقینی ہوگئی ہے۔جیمز اینڈرسن نے پروٹیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے کہا کہ اینڈرسن کو معمولی تکلیف ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ 37 سالہ اینڈرسن نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 40 رنز کے عوض5 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ میچ میں 7 وکٹیں لیں تھیں۔ انگلینڈ ٹیم میں فاسٹ بالرز کی کمی نہیں کیونکہ کریگ اوورٹن اور کرس ووکس پہلے ہی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ توقع کی جارہی ہے کہ مارک اور جوفرا آرچر بھی صحت یاب ہوتے ہی تیسرا ٹیسٹ کھیلنے کے لئے فٹ ہوجائیں گے۔

مزیدخبریں