ڈوم سبلی کے دادا موت کے بعد پوتے پر لگائی ہزارو ں پونڈ کی شرط جیت گئے

Jan 09, 2020

لندن( آن لائن )انگلش اوپنر ڈوم سبلی کے دادا اپنے پوتے پر لگائی شرط موت کے بعد جیت گئے۔ڈوم سبلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا تاہم دادا کینتھ میکنزی کی جانب سے اپنے پوتے کے ٹیلنٹ پر لگائی گئی شرط کی بدولت فیملی ریکارڈ 21 ہزار 600 پانڈ(28,500امریکی ڈالرز)کی رقم جیت گئی۔میک کینزی کا انتقال 2011میں ہوا تاہم مرنے سے 4 ماہ قبل انھوں نے اپنے نوجوان پوتے سبلی کی جانب سے ایک دن اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر 2 بیٹ کھیلی تھیں، پہلے 150/1 اور 66/1 کا دالگایا۔24 سال کی عمر میں سبلی نے دادا کا خواب پورا کردکھایا۔ ان کے اہل خانہ کو اندازہ نہیں تھا کہ وہ ان کی موت کے یہ رقم کلیم کرسکتے ہیں جب تک ڈوم کی والدہ اور مکینزی کی بیٹی57سالہ کرسچن سیبل جنوب مشرقی انگلینڈ کی کانٹی سرے میں واقع جوئے کی دکان پر نہیں گئیں ۔انہوں نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ ڈوم کے دادا اسے انگلینڈ کے لیے کھیلتا دیکھ کر بہت خوش ہوتے اور انہیں یہ خوشی بھی ہوتی کہ وہ جوئے کی مد میں بڑی رقم بھی جیت گئے ہیں،اگرچہ میکنزی نے اپنے پوتے میں اسوقت ہی کچھ خاص دیکھا جب وہ صرف پانچ سال کا تھا لیکن انہوں نے اس پر اپنی پہلی شرط تب لگائی جب وہ 16سال کے ہوئے ،ڈوم اس وقت پانچ سال کا تھا جب اس نے کہا تھا کہ وہ انگلینڈ کے لئے کھیل سکتا ہے، جب وہ 7یا 8سال کا تھا تب انڈر 9 کے لئے کھیل رہا تھا اور یہی وہ وقت تھا جب ولیم ہل نے جوئے کے بارے میں پوچھ گچھ کی ۔دکان کے کیشئر نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ یہ ایک غیر معمولی ادائیگی ہے،انہوں نے اس سے قبل تقریبا چار سال میں 21ہزار600پانڈ کی دو پرچیاں نہیں دیکھیں،یہ اور بھی غیر معمولی بات ہے کہ یہ شرطیں اس انسان کے مرنے کے بعد کلیم کی گئی ہیں ۔

مزیدخبریں