میلبرر ن (این این آئی)بش فائر کے دھوئیں کی وجہ سے سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے آغاز میں تاخیر کا امکان مسترد کر دیا گیا منتظمین کے مطابق کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت کے لیے پہلے ہی سے اقدامات کر لیے گئے ہیں۔سال کا پہلا گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ 20 جنوری سے میلبرن میں شروع ہوگا۔ میلبرن بھی اس وقت بش فائر کے دھوئیں کی لپیٹ میں ہے۔اے ٹی پی پلیئرز کونسل کے صدر نوواک جوکووچ نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر صورت حال میں بہتری نہیں آتی تو منتظمین کو ایونٹ موخر کرنے کے بارے میں غور کرنا چاہیے۔دوسری جانب ٹینس آسٹریلیا کے چیف کریگ ٹیلی نے ایونٹ کے انعقاد میں تاخیر کے امکان کو رد کر دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ اس حوالے سے تمام تر معلومات اکٹھی کی ہیں،آنے والے دنوں کے حوالے سے اچھی پیشگوئی ہے۔ میلبرن میں لوگوں کو خطرہ درپیش نہیں، اس لیے ایونٹ میں کسی تاخیر کی توقع نہیں کر رہے،پھر بھی حفاظتی اقدامات کر لیے ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ پورے ٹورنامنٹ کے دوران صورت حال کو مانیٹر کیا جائے گا۔