اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی اجلاس میںآرمی ایکٹ ترمیمی بل پیش کئے جانے کے دوران ایک خاتون وفاقی وزیر کی جانب سے اپوزیشن کے بارے میں ’’نامناسب اشارے‘‘ کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس پر پارلیمانی حلقوں نے اسے اخلاقی روایا ت کے منافی قرار دے دیا۔ قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے دوران وزیر دفاع پرویز خٹک کی جانب سے ایوان میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل پیش کئے جانے کے دوران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپوزیشن ارکان کو ’’نامناسب اشارے ‘‘کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک ایوان میں بل پیش کر رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ والی نشست پر براجمان وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اپوزیشن بنچوں کی جانب نازیبا اشارے کر رہی ہیں، پارلیمانی نے خاتون وزیر سے ایوان میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔