امریکی اڈوں پر ایرانی حملے کے بعد کی سیٹلائٹ تصاویرجاری

Jan 09, 2020 | 09:44

ویب ڈیسک
امریکی اڈوں پر ایرانی حملے کے بعد کی سیٹلائٹ تصاویرجاری
امریکی اڈوں پر ایرانی حملے کے بعد کی سیٹلائٹ تصاویرجاری

بغداد:  ایئرکرافٹ ہینگرز کو نقصان ،کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں ، بعض مقامات پر گڑھے پڑ گئے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایرانی حملے پر پالیسی بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار تیار نہیں کرنے دیں گے۔ امریکی فوج کسی بھی چیز کیلئے تیار ہے۔ ایران اپنی ایٹمی سرگرمیاں روکے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حملے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، ہمارے تمام فوجی محفوظ رہے اور کوئی امریکی زخمی نہیں ہوا لیکن فوجی اڈوں کو معمولی نقصان پہنچا۔ اس سلسلے میں ہم پہلے ہی تیاری کی جا چکی تھی تاکہ ممکنہ حملے سے بچا جا سکے۔ ارلی وارننگ سسٹم نے بہترین کام کیا۔ میرے دور میں 2.5 ٹریلین ڈالر سے امریکی فوج کو مضبوط کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں