سونے کی قیمت میں 900 روپے تولہ مزید اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا

لاہور (کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں سونا دوبارہ مہنگا ہو گیا جس سے پاکستان میں بھی ایک تولہ سونے کی قیمت 900 روپے اضافے سے 93000روپے تک پہنچ گئی ہے۔ جیولرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت تیرہ ڈالر کے اضافے سے 1580 ڈالر سے تجاوز کر گئی، ماہرین کے مطابق مشرق وسطحی میں کشیدگی بڑھنے سے سونا مزید مہنگا ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو گیا جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوا۔ نٹر بینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 155 روپے 27 پیسے تک فروخت ہوا تاہم سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 7 پیسے کے اضافے سے 155 روپے 7 پیسے رہی یورو کی قدر 74 پیسے کم ہو کر 172 روپے 58 پیسے اور برطانوی پاونڈ 41 پیسے کم ہو کر 204 روپے 2 پیسے رہ گئی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 50 پیسے کے اضافے سے 155 روپے 80 پیسے ہو گئی۔ یورو 50 پیسے مہنگا ہو کر 174 روپے اور برطانوی پونڈ 30 پیسے مہنگا ہو کر 204 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...