لاہور (وقائع نگار خصوصی)سابق صدرپرویزمشرف کی سزائے موت پرعملدرآمدرکوانے کیلئے ہائیکورٹ میں دوبارہ متفرق درخواست دائرکردی گئی۔ بدھ کو لاہورہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ اظہرصدیق کی جانب سے سابق صدر و آرمی چیف جنرل(ر)پرویزمشرف کی سزائے موت پرعملدرآمدرکوانے کیلئے دوبارہ متفرق درخواست دائرکردی گئی، جوسماعت کے لیے بھی مقررکردی گئی ۔ جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں فل بینچ پرویز مشرف کی درخواست پر(آج) جمعرات کو سماعت کرے گا۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ خصوصی عدالت نے غداری کیس کا فیصلہ عجلت میں سنایا، خصوصی عدالتی کی تشکیل سے متعلق معاملہ عدالت میں زیر التوا تھا۔ درخواست میں استدعا کی گئی عدالت پرویز مشرف کی سزا پر عمل درآمد روکنے کا حکم جاری کرے۔اس سے قبل بھی پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔