مقبوضہ بیت المقدس (آن لائن) اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے ان کے ملک پر حملہ کیا تو وہ جواب میں اسے 'زوردار دھچکہ' دے گا۔ یروشلم کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ 'ہم پر جو بھی حملہ کرے گا اسے جواب میں زور دار دھچکہ لگے گا۔'انہوں نے 3 جنوری کو عراق میں امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو دہشت گردوں کا سربراہ قرار دیا اور کہا انہوں نے کئی ممالک کو دہائیوں سے غیر مستحکم کر رکھا تھا، انہوں نے خوف، تکلیف اور بے چینی کے بیچ بو رکھے تھے اور وہ اس صورتحال کو مزید بدتر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ایران نے حملہ کیا تو اسے زوردار دھچکہ ملے گا، اسرائیلی وزیراعظم
Jan 09, 2020