پاکستانی شہریوں کوعراق سفرکرنے کے حوالے سے احتیاط کی ہدایت

اسلام آباد/ سٹاف رپورٹر/پاکستان نے اپنے شہریوں کو عراق سفر کرنے کے حوالے سے احتیاط کی ہدایت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات اوردرپیش صورتحال کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فی الوقت عراق کا سفر کرنے کے سلسلے میں انتہائی احتیاط برتیں۔ عراق میں پہلے سے موجود پاکستانیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بغداد میں پاکستانی سفارت خانے سے قریبی رابطے میں رہیں۔

ای پیپر دی نیشن