اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ترکمانستان گیس کے ساتھ ٹاپی گیس کی پرائسنگ طے کرنے کے لئے کمیٹی قائم کر دی ہے ،کمیٹی سیکرٹری پیٹرولیم ، سیکرٹری فنانس، جائنٹ سیکرٹری انرجی ،ڈی جی گیس پر مشتمل ہو گی ۔ای سی سی کا اجلاس مشیر خزانہ کی صدارت میں منعقد ہوا،اجلاس میں کابینہ ڈویژن کے تحت پاکستان ٹورازم ترقیاتی اینڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کے لئے ایک ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ دینے کی منظوری دے دی ،اجلاس میں ایس ایس جی سی ایل کے لئے پی جی این آئی جی رزق آئل فیلڈ سے 16ایم ایم ایف سی ڈی گیس مختص کر نے کی منظوری دے دی ،اس فیلڈ کے دوسرے کنوئیں پر کام ہو رہا ہے جس سے مزید 9ایمایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہو سکے گی ،دیس کی قیمت پیٹرولیم پالیسی کے تحت ہو گی ،پاکستان سٹیل کے ذمہ ایس ایس جی سی کے گیسں بل کے3.02ارب روپے ادا کرنے کے لئے وزارت صنعت کی طرف سے سمری کے حوالے سے ایک کمیٹی قائم کی گئی،کمیٹی نے ہدائت کی اس مسلے کا مختص بجٹ کے اندر رہتے ہوئے حل تلاش کیا جائے اور دونوں اداروں کے ایشو کو حل کیا جائے ،کمیٹی نے وزارت خزانہ کو ہدائت کی کہ پی ایس او کی لیکیوڈیٹی کو بہتر بنانے کے لئے امکانات کی تلاش کی جائے ،ایف ای لونز پر ایکس چینج نقصانات 25ارب روپے ہوئے ہیں،وزارت خزانہ نے یقین دلایا کہ رواں سال میں کمی کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے گیاجلاس میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے لئے نیشنل بینک کی 5ارب کی کریڈٹ کی سہولت کے لئے گارنٹی میں توسیع کر دی،وزارت آبی وسائل کی طرف سے واپڈا کی طرف سے 18.5ارب روپے کا قرضہ لینے کی درخواست کی منظوری دے دی ۔
ای سی سی اجلاس ،ترکمانستان کیساتھ ٹاپی گیس کی پرائسنگ طے کرنے کیلئے کمیٹی قائم
Jan 09, 2020