کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک دن مندی کے بعد آج زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 41 ہزار 357 کی سطح پر اور پہلے گھنٹے میں 711 پوائنٹ کا اضافہ دیکھا گیا۔مارکیٹ سے آخری خبریں آنے انڈیکس 42,069.17 تھا اور52,045,090 جن کی مالیت 2,441,375,617 پاکستانی روپے رہی۔
امریکہ ایران کشیدگی کے سبب گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 546 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا ۔تاہم دو گھنٹے کے دوران معمولی اضافہ بھی دیکھا گیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 41 ہزار 904 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی دو گھنٹے کے دوران کاروبار میں ملا جُلا رجحان رہا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں معمولی اضافہ بھی دیکھا گیا اور انڈیکس 33 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41 ہزار 937 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا ۔تاہم یہ اضافہ زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران سب سے زیادہ 731 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس 41 ہزار 173 پوائنٹس تک گر گیا تھا ۔تاہم کاروبار کا اختتام 546 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41 ہزار 357 پوائنٹس پر ہوا۔
کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 209,275,800 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 10,349,652,517 بنتی ہے۔