اقتصادی رابطہ کمیٹی‘ ترکمانستان کیساتھ ٹاپی گیس کی پرائسنگ طے کرنے کیلئے کمیٹی قائم

Jan 09, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ترکمانستان گیس کے ساتھ ٹاپی گیس کی پرائسنگ طے کرنے کے لئے کمیٹی قائم کر دی ہے،کمیٹی سیکرٹری پٹرولیم‘ سیکرٹری فنانس، جائنٹ سیکرٹری انرجی، ڈی جی گیس پر مشتمل ہو گی۔ ای سی سی کا اجلاس مشیر خزانہ کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں کابینہ ڈویژن کے تحت پاکستان ٹورازم ترقیاتی اینڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کے لئے ایک ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ دینے کی منظوری دے دی، اجلاس میں ایس ایس جی سی ایل کے لئے پی جی این آئی جی رزق آئل فیلڈ سے 16ایم ایم ایف سی ڈی گیس مختص کر نے کی منظوری دے دی، اس فیلڈ کے دوسرے کنوئیں پر کام ہو رہا ہے جس سے مزید 9ایمایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہو سکے گی۔

مزیدخبریں