لاہور+لندن (نمائندہ خصوصی+عارف چوہدری) چیف ایگزیکٹو لائیو سٹاک بورڈ ڈاکٹر محمد اسلم کو سپرد خاک کر دیا گیاوہ چیف نیوز ایڈیٹر نوائے وقت چیئرمین ورلڈ کالمسٹ کلب دلاور چودھری کے بہنوئی تھے ،ڈاکٹر محمد اسلم کا نماز جنازہ گزشتہ روز لاہور کی مرکزی جناز گاہ میانی صاحب میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں مسلم لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر، عارف سندھیلہ، ماجد ظہور، ممتاز عالم دین علامہ زبیر احمد ظہیر،پیر اعجاز اشرفی، ڈائریکٹر مارکیٹنگ نوائے وقت گروپ بلال بٹ، ایڈیٹر فیملی میگزین خالد بہزاد ہاشمی، چیف رپورٹر نوائے وقت ندیم بسرا، ترجمان پنجاب پولیس نایاب حیدر نقوی، جماعت اسلامی کے رہنما فرحان شوکت ہنجرا، قیصر شریف، نیوز ایڈیٹر اظہر محمود فیضی، عمران یعقوب، انچارج ڈسٹرکٹ ڈیسک اختر وحید، خواجہ ریاض اویس، اشفاق بھٹی، خاور سندھو، سلمان نیئر، ایس ایم تقویم، سہیل احمد، حبیب الرحمان سلفی، مظہر حسین، محمد معین، فیاض احمد، اویس قادری نوائے وقت کارکنان ان کے عزیزواقارب، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کا ختم قل اور قرآن خوانی آج بعد نماز ظہر 1-30 بجے مزنگ پر ان کی رہائشگاہ کے قریب مسجد روضہ ابواسحاق( نزد ماما کباب والا)میں ہوگا۔ علاوہ ازیں پریس کلب آف پاکستان یو کے یورپ کا ہنگامی اجلاس صدر پریس کلب چودھری عارف پندھیر کی صدارت میں ہوا جسں میں مرحوم کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیاگیا اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی گئی۔