شہر قائد میں صبح کا آغازسرد ترین دن کے ساتھ

آج شہر قائد میں صبح کا آغاز سال دوہزار بیس کے سرد ترین دن کے ساتھ ہوا،جہاں درجہ حرارت سات اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج کراچی میں دن کا آغاز سال کے سرد ترین دن کے ساتھ ہوا،جہاں کم سے کم درجہ حرارت سات اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ گیا۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی ہے کہ شہر قائد میں سردی کی لہر کل تک برقرار رہنے کا امکان ہے،جبکہ کل کے بعد سردی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تئیس سے پچیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،شہر میں ہوائیں شمال مشرق سمت سے دس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے،جبکہ ہلکی دھند کے باعث حد نگاہ پانچ کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن