سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی ہر ممکن امدادکی جائے گی؛ زلفی بخاری

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے سعودی عرب کے شہر تبوک میں پھنسے 80 پاکستانیوں کی خبر کا نوٹس لے لیتے ہوئے ریاض میں مقیم ویلفیئر اتاشی کو فوری متاثرین تک پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی ہر ممکن امدادکی جائے گی۔وزارت سمندر پار پاکستانیز کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ تبوک میں پھنسے پاکستانیوں کی ہر ممکن امداد کی جائے گی۔ درجنوں پاکستانی مزدوروں کے معاملے پر مکمل طور پر آگاہ اور انہیں ریلیف پہنچانے کے لیے کام کررہا ہوں۔زلفی بخاری نے کہا کہ میری وزارت نے کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر ایک اجلاس طلب کیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اس دوران خوراک اور راشن ہمارے لوگوں تک پہنچتا رہے۔

ای پیپر دی نیشن