لفظ ’ ان شاءاللہ ‘ جرمن ڈکشنری میں شامل

Jan 09, 2020 | 11:40

ویب ڈیسک

 جرمن زبان کی انتہائی اہم ڈکشنری ڈوبن میں لفظ ’ان شاءاللہ‘ شامل کر لیا گیا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی کی قومی زبان کی معروفڈکشنری ڈوبن میں لفظ ’ان شاءاللہ‘ کو شامل کر لیا گیا ہے، تاہم ڈکشنری کے ذمہ داران نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ ”ڈوبن “ جرمن زبان کی جامع ڈکشنری اپنے مصنف کونریڈ ڈوڈن سے منسوب ہے، یہ املاءکے ضوابط کا بنیادی حوالہ بھی سمجھی جاتی ہے۔ 2017ءمیں اس کا 27 واں ایڈیشن شائع ہوا تھا۔ ڈکشنری بارہ جلدوں پر مشتمل ہے، یہ جرمن زبان کے تمام الفاظ کا احاطہ کیے ہوئے ہے، اس میں وہ الفاظ بھی شامل کردیے گئے ہیں جو جرمن زبان کے نہیں تھے مگر اب اس کا حصہ بن چکے ہیں۔ یاد رہے کہ جرمنی نے عربی زبان سکھانے والے کئی سکولز کھولے ہیں۔ یونیورسٹی کے جرمن پروفیسروں نے ضروری مضمون کے طور پر عربی زبان کورس میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔اس سے قبل جرمنی کی مذکورہ ڈکشنری میں لفظ السلام علیکم اور ’ماشاءاللہ ‘ بھی شامل کیے جاچکے ہیں۔

مزیدخبریں