سعودی دارالحکومت ریاض میں سنگ تراشی کا عالمی سمپوزیم جمعہ سے شروع ہو گا۔ اس کا اہتمام سعودی وزارت ثقافت نے ریاضسفارتی زون میں کیا ہے۔سعودی اخبار کے مطابق سمپوزیم کی سرگرمیاں 30 جنوری تک جاری رہیں گی، جس میں سعودی عرب سمیت دنیا بھر سے 20 سنگ تراش شریک ہوں گے۔سمپوزیم میں شریک ماہرین ریاض کے مشہور پہاڑ طویق سے سنگ تراشی کے تصورات اخذ کریں گے، یہ پہاڑ سعودی عرب کی تاریخی علامت ہے۔
سعودی عرب، سنگ تراشی کا عالمی سمپوزیم جمعہ سےشروع
Jan 09, 2020 | 12:03