کراچی میں 5 سال بعدآج سردترین دن،بارش کی بھی پیش گوئی

کراچی میں سردی کی لہر برقرار ہے۔ جمعرات کا دن موجودہ سیزن کا سرد ترین دن ثابت ہوا۔ پارہ  ساڑھے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔سردی کی لہر کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں جمعرات کوموسم سرما کا سرد ترین دن رہا اور کم سے کم درجہ حرارت 7.5 ڈگری سینٹی گریڈجب کہ زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ہوا میں نمی کا تناسب 31  فیصدرہا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہرمیں موسم سرد ، خشک اور مطلع جزوی ابرآلودرہیگا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23ڈگری سینٹی گریڈرہنے اور سردی کی لہر کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن