کویت کی حکومت نے عریفجان کے کیمپ سے امریکی انخلاء کی خبر کی تردید کر دی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کویتی حکومت کے ترجمان نے بتایاکہ ٹویٹر پر کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا اکاو¿نٹ ہیک کر لیا گیا۔مذکورہ اکاو¿نٹ کے ہیک ہونے کے بعد اس پر یہ خبر پوسٹ کی گئی کہ کویتی وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ انہیں امریکا کی جناب سے ایک پیغام موصول ہوا کہ امریکاتین روز کے اندر کویت سے اپنے فوجیوں کو نکال لے گا۔ امریکا عریفجان کے عسکری کیمپ سے اپنی فوج کو ہٹا لے گا۔بعد ازاں یہ معلوم ہوا کہ یہ خبر جھوٹی ہے۔
کویت نے عریفجان کیمپ سے امریکی فوج کے انخلاءکی تردید کر دی
Jan 09, 2020 | 13:22