آسٹریلیا میں سالانہ ”ایلوس پریسلے میوزک “ فیسٹول کا آغاز

   آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں سالانہ ”الوس پریسلے میوزک “ فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے ۔ آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق الوس پریسلے میوزک فیسٹیول امریکا کے مشہور گلوکار ایلوس پریسلی کی یاد میں نئے سال کے آغاز پر دوسرے ہفتے میں منایا جاتا ہے۔فیسٹیول میں ہزاروں مداح ایلوس پریسلی کا روپ دھار کر شریک ہوئے۔ چار دن تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول کے دوران ملک بھر میں200 کے قریب تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ مذکورہ تقریبات کے دوران ایلوس پریسلی کے چاہنے والے الوس ٹرین پر 357 کلو میڑ سفر بھی طے کریںگئے جس دوران   آسٹریلیا میں آتشزدگی سے متاثرہ افراد کے لیے چندہ بھی اکٹھا کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن