گذشتہ سال بغداد کے نزدیک امریکی فورسز پر14 مرتبہ حملے کیے گئے :محکمہ خارجہ

Jan 09, 2020 | 14:35

ویب ڈیسک

امریکی محکمہ خارجہ میں سینئر مشیر لین خودرکوفسکی نے بتایا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے نواح میں گذشتہ سال کے دوران میں امریکی اہلکاروں اور اڈوں پر چودہ مرتبہ حملے کیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ میں سینئر مشیر لین خودرکوفسکی نے بتایا کہ 2019ءمیں بغداد کے نواح میں ہوائی اڈے سمیت مختلف مقامات پر امریکی فورسز پر یہ چودہ حملے کیے گئے تھے۔انہوں نے کہاکہ عراق میں 2003ءسے 2011ءتک امریکی اہلکاروں کی تمام ہلاکتوں میں سے 17 فی صد کی ذمے دار ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب تھی۔اس عرصے میں 603 امریکی اہلکارمخالفانہ حملوں یا تشدد کے مختلف واقعات میں مارے گئے تھے۔

مزیدخبریں