ایران کے مغربی سرحدی علاقے گنبد میں ایک بس کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران سے گنبد کی جانب جانے والی مسافر بس سواد کوہ کے علاقے میں ایک گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں بچوں خواتین سمیت 20افراد جاں بحق جبکہ متعدد افرد شدید ذخمی ہو گئے ہیں جنہیں علاج معالجہ کیلئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایران کے دارالحکومت تہران میں یوکرائن کا مسافر طیارہ بوئنگ737 گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار 179 مسافربھی جان کی بازی ہار گئے۔