ہیومن رائٹس واچ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ شہریت کے متنازعہ قوانین کے خلاف حالیہ مظاہروں کے دوران پولیس تشدد کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے۔تنظیم نے ایک رپورٹ میں کہاکہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی نئی دلی پر ہجوم کے حملے کے دوران بھارتی پولیس اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی۔ادارے نے کہا کہ بھارتی حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ پولیس فرقہ واریت اور سیاست میں پڑنے کی بجائے غیر جانبدار رہے۔
ہیومن رائٹس واچ کابھارت پرمتنازعہ شہریت قوانین کیخلاف مظاہروں کےدوران پولیس کےکردار کی غیرجانبدارانہ تحقیقات پرزور
Jan 09, 2020 | 22:11