پولیس پارٹی پر فائرنگ،مرکزی مجرم دانش کیانی کو2مرتبہ عمرقید،3لاکھ جرمانہ

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)معزز عدالتوں نے دہشت گردی ایکٹ،پولیس پارٹی پر فائرنگ اور منشیات کے مقدمات میں نامزد ملزمان کو گزشتہ روزسزائیں سنادیں۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کورٹ نمبر1کے معزز جج شوکت کمال ڈار نے دہشت گردی ایکٹ اورپولیس پارٹی پر فائرنگ کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر نامزدمرکزی مجرم دانش کیانی کو2مرتبہ عمرقید،03لاکھ جرمانے،جبکہ ساتھی مجرمان سجادشاہ اوراکرام تبریز کو 22/22سال قید اور01لاکھ 50ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں،03مجرمان کی منقولہ اورغیر منقولہ جائید اد کی قرقی کا حکم بھی دیاگیاہے،مجرمان نے دسمبر 2019میں تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں دوران ناکہ بندی روکے جانے پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کی،فائرنگ سے وحید اقبال کانسٹیبل زخمی ہواتھا،جبکہ معزز عدالت کے جج مسعود اختر کیانی ASJنے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم عثمان احمد کوجرم ثابت ہونے پر 06سال 06ماہ قید اور25ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

ای پیپر دی نیشن