سعودی،قطر،عرب امارات  سے تعلقات بحالی کا خیرمقدم

کراچی (نیوزرپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے چار سال بعد سعودی،قطراور عرب امارات کے تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے امت کی اتحاد ویکجہتی کیلئے اچھی پیشرفت قرار دیا ہے ،انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ عالمی طاغوتی قوتیں اور امریکہ ہرگز یہ نہیں چاہتے کہ امت مسلمہ اتحاد ویکجہتی کے ذریعے آپس کے مسائل کو حل کرے، کشمیر،فلسطین کے دیرینہ مسائل کی حل کیلئے سب سے بڑی رکاوٹ بھی مسلمان ممالک کے باہمی رنجشیں اور تعلقات میں خرابی ہے جس کی وجہ سے آج فلسطین کے مسئلہ کو حل کرنے کی بجائے عرب ممالک پر ناجائز اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے کیلئے عرب ممالک پر دبا? ڈالا جارہا ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے جون 2017 میں قطر کے ساتھ ایران کے قریب ہونے اور شدت پسند گروہوں کی مبینہ حمایت کے الزام پر تعلقات منقطع کیے تھے۔

ای پیپر دی نیشن