کراچی (وقائع نگار)شہرقائد میں چارجڈ پارکنگ کی بدانتظامیاں عروج پر پہنچ گئی،ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو خط لکھ دیا، اقبال داراکاکہناتھاکہ چارجڈ پارکنگ کے خلاف بڑی تعداد میں شہریوں کی شکایات موصول ہوئیں،شکایات چارج پارکنگ کانٹریکٹر اور آپریٹرز کے خلاف ہیں،پارکنگ انتظامیہ کی جانب سے پارکنگ قانون کی خلاف ورزی جاری ہے، اقبال دارابدانتظامی کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، پارکنگ انتظامیہ بجائے سہولت کے تکلیف کا باعث بن رہے ہیں، ڈی آئی جی ٹریفک نے کہاکہ شہر کے کسی بھی کنٹریکٹر کی پارکنگ سلپ ایک جیسی نہیں ہے، پارکنگ فیس، پارکنگ اوقات، ٹھیکیدار کے نام کا کہیں بورڈ موجود نہیں، پیسوں کے لالچ میں پارکنگ اہلکار ڈبل، ٹرپل لائنیں لگوا رہے ہیں، ڈبل ٹرپل پارکنگ لائن کی وجہ سے ٹریفک روانی شدید متاثر ہوتی ہے،2020 میں ڈائریکٹر چارج پارکنگ اور چارجڈ پارکنگ کنٹریکٹر کی میٹنگ ہوئی تھی،میٹنگ میں کنٹونمنٹ بورڈ کے تینوں نمائندوں نے بھی شرکت کی تھی۔
شہرقائد میں چارجڈ پارکنگ ‘ بدانتظامیاں عروج پر پہنچ گئی
Jan 09, 2021