سعودی ولی عہد اور امیر قطرکی ملاقات عالم اسلام کیلئے سنگ میل ہوگی: عبدالخبیر آزاد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین مرکزی رویت ہلا ل کمیٹی  و خطیب و امام بادشاہ مسجد لاہورمولانا سید عبدالخبیر آزاد نے جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان اور امیر قطر تمیم بن حمد آل الثانی کی ملاقات خلیجی ممالک  اور پورے عالم اسلام کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی‘ اور اس کے اثرات تمام ملکوں  کے لئے ترقی و خوشحالی میں اضافے کا سبب بنیں گے‘ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے خلیجی ممالک سے تجارتی  پابندیاں اٹھا کر عالم اسلام کے دل جیت لئے  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی تعاون کونسل کے سعودی عرب میں اجلاس کے انعقاد سے پورے عالم اسلام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ امہ کے مسائل حل ہونگے‘ اور ترقی و خوشحالی کے نئے دروازے کھیلیں گے‘ مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ہر پاکستانی کا دل سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتا ہے‘ ہمارا مکمل تعاون سعودی عرب اور تمام عرب ممالک کے ساتھ ہے اور رہے گا۔ میں سعودی عرب‘ قطر اور تمام عرب ممالک کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں‘ امید ہے کہ آنے والے وقت میں یہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ پاکستان مںی رویت ہلال کے فیصلے شرعی اصولوں کے مطابق کئے جائیں گے‘ انہوں نے ملکی سلامتی اور خوشحالی ‘ استحکام پاکستان اور سانحہ  مچھ کے شہداء کیلئے دعا بھی کرائی۔

ای پیپر دی نیشن