اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد کر دی گئی جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ملزم عرفان سرور کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی وزارت انسانی حقوق نے عدالتی حکم پر تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا ایف آئی اے حکام نے فیس بک اور واٹس ایپ پر فحش مواد کی تشہیر کرنے والے گروپس کو رپورٹ کیا مبینہ گروپس بچوں کی فحش ویڈیوز وائرل کرنے کیلئے استعمال کئے جانے تھے۔